Live Updates

فردوس عاشق اعوان نےحمزہ شہباز سے ہمدردی کا اظہار کردیا

حمزہ شہباز کے بیانیے کوآج ن لیگ اوران کا خاندان بھی نہیں مان رہا، بلاول بھٹو کی افطار پارٹی میں شرکت کیلئے مریم نواز کا بیانیہ مان لیا گیا۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 مئی 2019 18:34

فردوس عاشق اعوان نےحمزہ شہباز سے ہمدردی کا اظہار کردیا
سیالکوٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 مئی 2019ء) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ن لیگ کے نائب صدرحمزہ شہباز سے ہمدردی کا اظہار کردیا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے حمزہ شہباز کے بیانیے کو رد کردیا ہے، حمزہ شہباز شریف کے بیانیے کو ان کا خاندان بھی نہیں مان رہا، بلاول بھٹو کی افطار پارٹی میں شرکت کیلئے مریم نواز کا بیانیہ مان لیا گیا۔

انہوں نے آج سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ن لیگ کے سینئر پارٹی رہنماء مریم نوازکی قیادت میں بلاول بھٹو کی پارٹی میں جا رہے ہیں،جس سے واضح ہوگیا ہے کہ ن لیگ نے حمزہ شہباز کے بیانیئے کو رد کردیا ہے۔ حمزہ شہباز شریف کے بیانیے کو ان کا خاندان بھی نہیں مان رہا۔ حمزہ شہباز شریف کے بیانیے کو ان کا خاندان بھی نہیں مان رہا۔

(جاری ہے)

ہم حمزہ شہباز سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

مجھے آج حمزہ شہباز سے ہمدردی ہو رہی ہے جوعمران خان پر تابڑ توڑحملے کرتا تھا۔  فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج عمران خان کا بیانیہ سچ ثابت ہوگیا ہے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مک مکاؤ ثابت ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ آج تمام سیاسی جماعتیں عمران خان کے خلاف گٹھ جوڑکرنے جا رہی ہے۔ افطاری کی آڑمیں سیاسی مفادات کا تحفظ اور مک مکاؤ کیلئے چور دروازہ ڈھونڈا جا رہا ہے۔

دو لیڈر ان ایک دوسرے کیساتھ تجدید عہد کرنے جا رہے ہیں۔ ان لیڈران سے پوچھنا چاہتی ہوں اس افطاری پرعوام کی مشکلات کم کرنے کا عندیہ دیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ سیاسی مردے خود کو زندہ رکھنے کیلئے نئے داؤ پیچ لڑانے جا رہے ہیں۔ عمران خان ان دونوں جماعتوں کے گٹھ جوڑ اور مک مکاؤ کا بیانیہ دیتے رہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان ہی اس قوم کے لیے واحد روشن چراغ ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات