پانچواں ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 352رنز کاہدف دیدیا

جوروٹ اور کپتان این مورگن کی نصف سنچریاں،شاہین آفریدی کے4شکار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 19 مئی 2019 18:37

پانچواں ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 352رنز کاہدف دیدیا
لیڈز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مئی2019ء) پانچویں ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 352رنز کاہدف دیدیا ہے۔ ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلے جارہے 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیمز ونس اور جونی بیئرسٹو نے کیا، دونوں اوپنرز 63 رنز کی شراکت ہی قائم کرسکے جس کے بعد جیمس وینسی 33 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے، کچھ ہی دیر بعد جونی بیئرسٹو بھی 32 رنز پر پویلین لوٹ گئے،کپتان مورگن اور جو روٹ کے درمیان 117 رنز کی شراکت قائم کی ، مورگن 76 رنز کی اننگز کھیل کر آﺅٹ ہوئے جس میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، جو روٹ ایک بار پھر سنچری مکمل نہ کرسکے اور84رنز بناکر حسنین کا شکار بنے، جوڑ بٹلر اس مرتبہ پاکستانی باﺅلرز کیخلاف بڑی اننگز نہ کھیل پائے اور 34رنز بنا کر عماد وسیم کے ہاتھو ں پوویلین لوٹے ،معین علی بھی بغیر کوئی رن بنائے عماد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے،کرس ووکس صرف13رنز بنا کر شاہین آفریدی کا تیسرا شکار بنے،بین سٹوکس21رنز بنا کر حسن علی کی پہلی وکٹ بنے،ڈیوڈ ویلی14رنز بنا کر شاہین آفریدی کا چوتھا شکار بنے،انگلش ٹیم میں آج بھی کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ ویلی، ٹام کرن، کرس ووکس اور بین سٹوکس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ پاکستان کے خلاف چوتھے میچ میں سنچری سکور کرنے والے جیسن روئے کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے، اگر ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، امام الحق کی جگہ عابد علی اور جنید خان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو تین ،صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے۔ انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، دوسرے میچ میں انگلینڈ کا 374 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے گرین شرٹس 12 رنز پہلے ہمت ہار گئے، تیسرے میچ میں پاکستان نے 359 اور چوتھے میں 341 رنز کا ہدف دیا تاہم دفاع کرنے میں ناکام رہے۔