اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے تاریخی قلعے کی ناکہ بندی کردی

لیشم یہودی کالونی سے بڑی تعداد میں صیہونی آباد کاروں نے تاریخی قلعے پر یلغار بھی کی،مقامی ذرائع

اتوار 19 مئی 2019 19:15

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیف میں یہودی آباد کاروں کو سہولت دینے کے لیے مغربی کفرالدیک میں واقع تاریخی قلعے کی دیرسمعان کی ناکہ بندی کرکے فلسطینیوں کو وہاں جانے سے وک دیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے دیرسمعان قلعے کی چاروں اطراف سے ناکہ بندی کی۔

قابض فوج نے فلسطینیوں کو دیر سمعان میں داخل ہونے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے دیر سمعان کے اطراف میں ناکے لگا کرتاریخی مقام تک فلسطینیوںکی رسائی روک دی گئی۔ادھر مقامی ذرائع نے بتایاکہ لیشم یہودی کالونی سے بڑی تعداد میں یہودی آباد کاروں نے تاریخی قلعے پر یلغار کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے یہودی آبادکاروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی۔خیال رہے کہ قلعہ سمعان اور کفر الدیک کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت یونیسکو نے بین الاقوامی ثقافتی ورثے میں شامل کررکھا ہے۔ دیر سمعان اور دیگر تاریخی 1600 سال پرانے بتائے جاتے ہیں۔