فلسطینی اتھارٹی غزہ کے عوام کو بلیک میل کر رہی ہے،حماس کی تنقید

فلسطینی اتھارٹی کی پابندیوں کے باعث غزہ کی پٹی کے عوام کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوا ،ترجمان

اتوار 19 مئی 2019 19:15

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی اتھارٹی کی غزہ کی پٹی کیعوام کیحوالے سے اختیار کردہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں حماس کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ کیعوام پر معاشی پابندیاں عاید کرکے غزہ کے عوام کو بلیک میل کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ تحریک فتح، صدر محمود عباس اور فلسطینی اتھارٹی غزہ کے عوام کو بلیک میل کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام پر معاشی پابندیاں انتقامی سیاست کے مترادف ہیں۔حازم قاسم کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ پرعاید معاشی پابندیاں عاید کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی پابندیوں کے باعث غزہ کی پٹی کے عوام کی معاشی مشکلات میں اضافہ اور معاشی بحران میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :