افغانستان میں امریکی جاسوس طیارے کا گاڑی پر میزائل حملہ،تین طالبان ہلاک

گاڑی مکمل طور پر تباہ،فوری طورپرہلاک افراد کی شناخت بارے میں معلوم نہیں ہوسکا،طالبان کی واقعہ پر خاموشی

اتوار 19 مئی 2019 19:15

افغانستان میں امریکی جاسوس طیارے کا گاڑی پر میزائل حملہ،تین طالبان ..
کوہاٹ/پکتیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبہ پکتیکا میں امریکی جاسوس طیارے کے ایک گاڑی پر میزائل حملے میںتین طالبان ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم طالبان نے واقعہ پر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس بارے میں فوری طورپر کوئی بیان جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرون نے اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق دن دن گیارہ بجے کے قریب افغان صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل کے علاقہ باقر خیل میں ایک گاڑی پر ایک میزائل داغا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار مبینہ طورپر طالبان کے تین جنگجوہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، ذرائع کے مطابق فوری طورپرہلاک افراد کی شناخت کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا تاہم طالبان نے واقعہ پر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس بارے میں فوری طورپر کوئی بیان جاری کیا ہے۔