Live Updates

معاون خصوصی نعیم الحق کے بھتیجے کی گریڈ 19میں ترقی ہوگئی

نعیم الحق کے بھتیجے 2مہینے قبل نادرا ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں گریڈ 18میں بھرتی ہوئے، صرف دو مہینوں میں گریڈ 19میں ترقی مل گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 مئی 2019 19:44

معاون خصوصی نعیم الحق کے بھتیجے کی گریڈ 19میں ترقی ہوگئی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 مئی 2019ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کے بھتیجے کی گریڈ 19میں ترقی ہوگئی، نعیم الحق کے بھتیجے 2 مہینے قبل نادرا ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں گریڈ 18میں بھرتی ہوئے، صرف دو مہینوں میں گریڈ 19میں ترقی مل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پروزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے بھتیجے کی بھرتی اور پروموشن کا نوٹیفکیشن گردش رہا ہے، نوٹیفکیشن اصلی ہے یا جعلی ہے، اس بارے میں تو نعیم الحق یا نادرا آف وضاحت کرسکتا ہے۔

لیکن اس نوٹیفکیشن کے مطابق
وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے بھتیجے کی نادرا ہیڈکوارٹرزاسلام آباد سے بطور ڈائریکٹر ریجنل ہیڈکوارٹرزکراچی کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نعیم الحق کے بھتیجے کی 2مہینے قبل بھرتی ہوئی ۔ ان کو گریڈ18میں بھرتی کیا گیا تھا۔ تاہم اب ان کو گریڈ 19میں ترقی دے کرکراچی ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے نعیم الحق کے بھتیجے کی بھرتی اور صرف دومہینوں میں گریڈ 19میں ترقی پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کچھ روز قبل نعیم الحق نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے مری بھوربن میں سرکاری رہائش کا انکشاف کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور فیملی پچھلے پانچ سال تک خوبصورت جنگلات میں گھری اس رہائشگاہ کو استعمال کرتے رہے، حکومت پنجاب کی ملکیت ریسٹ ہاؤس پر کروڑوں روپے لگا کر لگژری بنایا گیا۔

تاہم اب نعیم الحق کو اپنے بھتیجے کی بھرتی اور ترقی کا جواب دینا چاہیے۔ کہ صرف 2مہینوں قبل بھتیجے کی بھرتی کیسے ہوئی؟ پھر صرف 2مہینے بعد گریڈ انیس میں ترقی کیسے ہوگئی؟ اگر گریڈ انیس میں ترقی میرٹ پر ہوئی تو میرٹ کیا تھا؟ سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو شرمناک قرار دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات