Live Updates

کوئی ایک ادارہ ایسا بتا دیں جو گزشتہ حکومتیں منافع میں چھوڑ کر گئی ہوں

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے سوال پر اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے خاموش

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر اتوار 19 مئی 2019 20:43

کوئی ایک ادارہ ایسا بتا دیں جو گزشتہ حکومتیں منافع میں چھوڑ کر گئی ہوں
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی 2019ء) کوئی ایک ادارہ ایسا بتا دیں جو گزشتہ حکومتیں منافع میں چھوڑ کر گئی ہوں، وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے سوال پر اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے خاموش۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ میں اکثر اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں کو ٹاک شوز میں دیکھتا ہوں لیکن ان میں سی کوئی بھی فرد مجھے آج تک یہ کہتا ہوا سنائی نہیں دیا کہ ہم نے فلاں پبلک سیکٹر آپ کو منافع میں دیا تھا اور آپ نے نقصان کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ادارہ چاہے وہ ریلوے ہو، پی آئی اے کا محکمہ ہو یا اسٹیل مل کا محکمہ، کسی ایک محکمے سے متعلق بھی اپوزیشن رہنما یہ دعویٰ نہیں کرتے کہ ہم نے آپ کو یہ یہ ادارے جب دیے تھے تو وہ منافع میں تھے مگر اب حکومت نے ان کو تباہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا کوئی بھی رکن یا رہنما یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ بجلی کا محکمہ ہم نے منافع میں چھوڑا، ان کا کہنا تھا کہ الٹا بجلی کا محکمہ 13 سو ارب روپے کا مقروض ہے۔

عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن نمائندوں سے پوچھیں یہ کبھی قوم کو نہیں بتائیں گے کہ 100 بلین ڈالر ان لوگوں کا ہے جو عمران خان کے کندھوں پر بوجھ ہے، ان کا کہنا تھا کہ 20 بلین ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفسٹ ہے جس کا سیدھا اثر ڈالر پر ہے وہ بھی گزشتہ حکومتوں کی کار ستانیوں کی وجہ سے ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم نے ان 8 سے 9 ماہ میں ایسا کچھ نہیں کیا آ کر جس سے معیشت تباہ و برباد ہو گئی ہے، ہم نے تو بس قوم کو سچ بتایا ہے۔

عثمان ڈار کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے بعد پروگرام کی اینکر پرسن ماریہ میمن نے رہنما مسلم لیگ ن سے پوچھا کہ آپ اپنے دورے حکومت میں کوئی سے 3 اداروں کے نام بتا دیں جو کہ آپ منافع میں چھوڑ کر گئے ہوں تو اس کے جواب میں میاں جاوید لطیف ادھر ادھر کی باتیں کرتے رہے لیکن کسی ایک ادارے کا نام بھی نہ بتا پائے جو کہ ان کی حکومت منافع میں چھوڑ کر گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بھی اس ساری گفتگو کے دوران خاموش تماشائی بنے رہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات