ثابت کرکے دکھاؤں گا پاکستان اوپر جائے گا، عمران خان
آج جمہوریت بچانے کے نام پرسب جمع ہوگئے، بدقسمتی سے انہی لوگوں کی وجہ سے ملک آگے نہیں بڑھا، پاکستان ہمیں سب سے مشکل حالات میں ملا۔ وزیراعظم عمران خان کا شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 مئی 2019 21:13
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں قوم کوحوصلہ دینےکی ضرورت ہوتی ہے۔
عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ شوکت خانم ہسپتال میں 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔ شوکت خانم ہسپتال کو گزشتہ سال کی نسبت زیادہ عطیات ملے۔ اس وقت ملک مشکل معاشی حالات سے گزررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال میں علاج کی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کیلئے قربانیاں اورپیسے دینے والوں کی وجہ سے شوکت خانم ہسپتال بنا ہے۔ ہماری قوم میں قربانی کا جذبہ ہے۔ رحم اورانصاف کی بنیاد پرمعاشرے قائم رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کے لیے کچھ کرنے سے انسان کو دلی سکون ملتا ہے۔ پاکستانی قوم دل کھول کر فلاحی کاموں میں حصہ لیتی ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے معروف تاجروں کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی اقتصادی صورتحال اور آئی ایم ایف مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تاجروں کے وفد نے وزیراعظم کو معاشی استحکام اور معیشت کے فروغ کیلئے تجاویز پیش کیں۔ وزیراعظم نے تاجروں ک تجاویز کو سراہا۔مزید اہم خبریں
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.