{پنجاب یونیورسٹی نے مدثر مختار کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی

اتوار 19 مئی 2019 21:15

_ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) پنجاب یونیورسٹی نے مدثر مختار ولد چوہدری مختار احمد کوکمیونیکیشن سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’پاکستان کے قومی اور نجی اداروں میں تعلقات عامہ کے ماہرین کے پیشہ ورانہ کردار اور ان کے زیر استعمال ماڈلز کا تقابلی جائزہ ‘ کے موضوع پر،پی ایچ ڈی مقالہ کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنا تحقیقی کام پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات کی انچارج ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نوشینہ سلیم اور کالج آف کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی امریکہ کے ایسو سی ایٹ ڈین پروفیسر ڈاکٹر سٹیفن ڈی میکڈول کی زیر نگرانی مکمل کیا۔