Live Updates

cعمران خان ملک کے لئے نیک شگون نہیں، مریم اورنگزیب

[کراچی میں تیل کے ذخائر نہ ملنے پر دکھ و افسوس ہے ، وزیر اعظم بہتان ، تہمت لگانا چھوڑیں تو آدھی مشکلات ختم ہو جائیں گی ، بیان

اتوار 19 مئی 2019 21:15

ً اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) مسلم لیگ(ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کراچی کے سمندر میں تیل کے ذخائر نہ ملنا نیک شگون نہیں ۔ عمران خان ملک و قوم کے لئے بری خبر ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مریم اورنگزیب نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی کے سمندر میں تیل کے ذخائر نہ ملنے پر بہت دکھ اور افسوس ہے کیونکہ پاکستان کے مستقبل اور بہتر معیشت کا خواب اسی منصوبے سے جڑیں تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملک و قوم کے لئے بری خبر ہیں وہ جھوٹ ، بہتان اور تہمت لگانا چھوڑ دیں تو ملک کی آدھی مشکلات کم ہو جائیں گی کیونکہ وزیر اعظم کے جھوٹ کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ $۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات