ج* قاضی نور الحق بلوچ کی وفات ایک بڑا سانحہ ہے ،سردار اختر جان مینگل

اتوار 19 مئی 2019 21:15

وتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اوتھل کے رہنما قاضی نور الحق بلوچ کی وفات پارٹی کیلئے ایک سانحہ ہے مرحوم قاضی نور الحق بلوچ لسبیلہ میں پارٹی کیلئے ایک ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے ان کی وفات سے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے قاضی نور الحق بلوچ کی وفات پر آج پوری نیشنل پارٹی سوگوار ہے قاضی نور الحق بلوچ کی پارٹی کیلئے قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی مرحوم آخری دم تک بلوچستان نیشنل پارٹی کے سچے اور وفادار ساتھی رہے مرحوم کے ساتھ ہمارے نہ صرف سیاسی تعلقات تھے بلکہ وہ ہمارے ایک دوست بھی تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز اپنے جانب سے جاری کردہ ایک تعزیتی پیغام میں کیا سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ مرحوم قاضی نور الحق بلوچ کی وفات کا سن کر دلی افسوس ہوا ہے مرحوم ہمارے کارواں کے ایک سچے اور وفادار ساتھی تھے مرتے دم تک وہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے شانہ وبشانہ رہے اور انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کیلئے بے شمار قربانیاں دیں جن کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا آج پوری بلوچستان نیشنل پارٹی انکے ورثاء کے غم میں برابر کی شریک ہے مرحوم قاضی نور الحق بلوچ شروع دن سے آخر دن تک بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفادار رہنما رہے اور ان کا شمار بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر رہنمائوں میں ہوتا تھا وہ ضلع لسبیلہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے اور ان کی وفات سے بلوچستان نیشنل پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ایسے وفادار سچے سپاہی بہت کم پیدا ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ مرحوم قاضی نور الحق بلوچ ایک ملنسار شفیق انسان تھے اور ہر وقت ہم سے رابطے میں رہتے تھے اور بلوچستان نیشنل پارٹی کو لسبیلہ اوتھل میں فعال ومضبوط بنانے میں ان کا ایک کلیدی کردار تھا انہوں نے کہا کہ مرحوم قاضی نور الحق بلوچ کو اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور انکے صاحبزادوں احسان الحق بلوچ ،سراج الحق بلوچ ،ضیاء الحق بلوچ ،محبوب بلوچ کو صبر وجمیل عطاء فرمائے سردار اختر جان مینگل نے مزید کہا کہ انشاء اللہ ہمارا تعاون مرحوم قاضی نور الحق بلوچ کے صاحبزادوں کے ساتھ رہے گا ۔