)سالوینی ہمار ا ’’ کپتان ‘اٹلی کے شہر میلان میں ہزاروں افرادمیٹیو سالوینی کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے

اتوار 19 مئی 2019 21:15

میلان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) میلان میں ہزاروں کی تعداد میں اطالوی باشندے اپنے’’ کپتان ‘‘میٹیو سالوینی ،انتہائی دائیں بازو کے لیڈر جنہیں یورپی یونین کیخلاف انکی جنگ کو برسلز تک لے جانے کے طور پر دیکھتے ہیں ، کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے ۔شمالی اٹلی میں البا سے تعلق رکھنے والے پنشنر الینا الیسینڈریا کا کہنا تھا کہ ہم مزید اطالوی نہیں رہے ہیں ،ہم یورپ کے غلام بن چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

سالوینی ہمارا کپتا ن ہے، وہ عظیم لوگوں کو متحدکرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ہمیں ایک بار پھر قابل فخر اطالوی باشندوں کے طور احساس د لایا ہے جو چیز ہم کھو چکے تھے ۔26مئی کے یورپین پارلیمانی انتخابات سے قبل ہم ایک اطالوی ملک بننا چاہتے ہیں جس کی اطالوی کرنسی ہو،ہم اپنے وقار اور خودمختاری کے ساتھ اسی دور میں جانا چاہتے ہیں جس میں ہم پہلے تھے ۔سالوینی جو نائب و زیر اعظم بھی ہیں ،کی امیگریشن مخالف لیگ پارٹی نہیں چاہتی کہ اٹلی یوروزون یا یورپی یونین سے علیحدہ ہو تاہم سالوینی برسلز میں اصلاحات لانے پر زوردینا چاہتے ہیں ،خاص طور پر قومی قرضہ پر قوانین میں نرمی کے حوالے سے ۔عوامی سرویز کے مطابق لیگ آئندہ اتوار کے انتخابات میں 30فیصد اطالوی ووٹ حاصل کرسکتی ہے ۔