ح* مالی میں اقوام متحدہ امن مشن پر حملے میں نائیجرین اہلکا ر ہلاک

اتوار 19 مئی 2019 21:16

ؔ نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) نائیجیریا کا ایک امن کارکن گزشتہ روز مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملے میں ہلاک ہوا ہے ، یہ بات اقوام متحدہ نے بتائی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمبکتو میں نامعلوم حملہ آوروں کے مسلح حملے کے بعد امن کارکن اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ، نائیجیریا کا ایک امن کارکن زخمی بھی ہوا ہے ۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو حملے سے شدید صدمہ پہنچا ہے جس کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ ایک جنگی جرم کے مترادف ہے ۔ ہفتہ کو ایک دوسرے واقعہ میں چاڈ کے تین امن کارکن اس وقت زخمی ہوگئے جب مالی کے خطے کڈال کے مقام ایسالٹ میں بارودی سرنگوں سے محفوظ ان کی گاڑی دھماکہ خیز آلے پر چڑھ گئی ۔ اقوام متحدہ کا ایم آئی این یو ایس ایم اے مشن 2012 ء میں بنیاد پرست اسلام پسند ملیشیائوں کا ملک کے شمال پر قبضہ کرنے کے بعد مالی میں قائم کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

انہیں 2013ء میں فرانسیسی فوج نے پیچھے دھکیلا۔ 2015ء میں استحکام کے قیام کے لئے بمباکو حکومت اور مسلح گروپوں کے درمیان ایک امن معاہدے پر دستخط ہوئے ۔لیکن یہ معاہدہ تشدد روکنے میں ناکام رہا ہے ۔ 2013ء میں تعیناتی سے لے کر اب تک مالی میں 190 سے زائد امن کارکن ہلاک ہوئے ہیں جن میں لگ بھگ 20افراد مخاصمانہ کارروائیوں میں جان کی بازی ہارے ہیں اس کے بعدایم آئی این یو ایس ایم اے اقوام متحدہ کا جان لیوا ترین امن آپریشن بن گیا ہے جس کے گزشتہ پانچ برسوں میں دنیا بھر میں نصف سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ۔