ظ* ہنڈوراس میں چھوٹا طیارہ گر کرتباہ، چارکینیڈین اور ایک امریکی ہوا باز ہلاک

اتوار 19 مئی 2019 21:16

۱تیگوسگالپا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) چارکینیڈین اور ایک امریکی ہوا باز اس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کا چھوٹا طیارہ ہنڈوراس کے جزیرے رواتان کے ساحل پر سمندر میں جاگرا جہاں وہ چھٹیاں منا رہے تھے ، یہ بات امدادی اہلکاروں نے بتائی۔ طیارہ جزیرے کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد قریبی قصبے ڈکسن کو کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونیوالے اہلکاروں کی شناخت بریڈلے پوسٹ ، بیلے سونی ، ٹومی ڈبلک اور ہوا باز پیٹرک فورسیتھ کے ناموں سے ہوئی ، دوسرا کینیڈین ہوا باز انتھونی ڈگلر حادثے میں تھوڑی دیر کے لئے زندہ بچا لیکن رواتان ہسپتال میں اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ حادثے کی وجہ اور طیارے کی اندراج معلومات پوری طورپر دستیاب نہیں ہو سکی ہیں ۔ یہ حادثہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب طیارہ رواتان سے تقریباً77کلومیٹر(48میل) دور واقع شہر ٹروجلو کی جانب جارہا تھا ۔

متعلقہ عنوان :