مالٹا ، پولیس نے آئیوری کوسٹ کے تارکن وطن کے بے رحم قتل کے الزام میں دو سپاہیوں کوگرفتار کرلیا

اتوار 19 مئی 2019 21:16

زیلیٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) مالٹا کی پولیس نے آئیوری کوسٹ کے ایک تارکن وطن کے بے رحم قتل کے الزام میں دو سپاہیوں کوگرفتار کرلیا ہے ، یہ بات وزیراعظم جوزف مسکات نے گزشتہ روز بتائی۔ مسکات نے ٹویٹ کرکے آئیوری کوسٹ کے تارک وطن کے اس بے رحم قتل کا اہم کیس حل کرنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ تحقیقات جاری ہیں کہ کیا یہ الگ تھلگ افراد کی کارروائی ہے یا کسی بڑے منصوبے کا حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہمارے معاشرے میں نفرت اور تقسیم کے الفاظ کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ، یہ ان سب کے لئے ایک مضبوط اشارہ ہے جو نفرت انگیزباتیں پھیلاناچاہتے ہیں ۔ گرفتار ملزمان میں سے ایک نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے تارکین وطن کو اس لئے ہدف بنایا کہ وہ سیاہ فام تھے ۔یہ بات اخبار دی ٹائمز آف مالٹا نے تحقیقات کے قریبی ذریعہ کے حوالے سے بتائی ہے ۔ آئیوری کوسٹ کے ایک کارخانہ مزدور لاسانا سیسے کو 6اپریل کو گاڑی سے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس میں گنی اور گیمبیا کے ایک ایک شہری زخمی بھی ہوئے تھے ، یہ بات اخبار نے بتائی ہے ۔ اخبار نے کہا کہ گرفتار سپاہیوں پر ایک اور حملے کا بھی شبہ ہے جس میں ایک نوجوان زخمی ہوا ہے ۔