امریکا جنگ سے خوفزدہ ہے،ایران جنگ نہیں چاہتا، پاسداران انقلاب

اتوار 19 مئی 2019 21:16

امریکا جنگ سے خوفزدہ ہے،ایران جنگ نہیں چاہتا، پاسداران انقلاب
ل*تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) پاسداران انقلاب ایران نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا۔ ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق پاسداران انقلاب کے میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان فرق یہ ہے کہ امریکا جنگ سے خوفزدہ ہے اور ایران مسلح تنازعہ چاہتا ہی نہیں۔

(جاری ہے)

حالیہ دنوں میں مشرق وسطی کے خطے میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ امریکا نے اس خطے میں اپنے افواج کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ امریکا نے ان حالات میں عراق میں اپنے سفارتی عملے میں بھی کمی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :