ژ*پولینڈ میں ہزاروں افراد کی یورپی یونین کے حق میں نکالی گئی ریلی میں شرکت

اتوار 19 مئی 2019 21:16

وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) پولینڈ میں ہزاروں افراد نے یورپی یونین کے حق میں نکالی گئی ایک ریلی میں شرکت کی۔ یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے اس موقع پر اپنے ہم وطنوں سے کہا کہ وہ یورپی انتخابات میں ووٹ ڈال کر یورپی یونین کے ناقدین کو ایک واضح پیغام دیں۔

(جاری ہے)

ٹسک پولینڈ کے وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں۔ پولینڈ کی قدامت پسند حکومت نے ٹسک کی اس ریلی میں شرکت پر تنقید کی ہے۔ پولش وزیر داخلہ یوآخم برڈنسکی کے مطابق یورپی کونسل کے صدر کو کسی سیاسی تنازعے کا حصہ نہ بنتے ہوئے ایک غیر جانبدار ثالث ہی رہنا چاہیے۔