i2018کے دوران بچوں سے زیادتی کے 3ہزار 832کیسز رپورٹ ہو ئے

اتوار 19 مئی 2019 21:16

| پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) 2018کے دوران بچوں سے زیادتی کے 3ہزار 832کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں ۔ سینٹ کے خصوصی کمیٹی کو پیش ہونے والی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں 145، بلوچستان میں 98 ، آزاد کشمیر میں 34، گلگت بلتستان میں 6، پنجاب میں 2ہزار 403، سندھ میں 1016، ا سلام آباد میں 130کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا میں جونائیل عدالت بننے کے بعد جنسی تشدد کرنے والے افراد کے خلاف بھی سخت کاروائی شروع کی جا چکی ہیں ۔ جبکہ غیر سرکاری رپورٹ کے مطابق 6سے 15سال متاثرین میں 55فیصد لڑکیاں اور 45فیصد لڑکے شامل ہیں۔ یومیہ 10بچوں کو نشانہ بنایا گیا 923واقعات میں بچے اغواء اور 32واقعات میں بچوں کو قتل کیا گیا ہے ۔