Xکراچی، رینجرز کی کاروائی ،6 ملزمان گرفتار

اتوار 19 مئی 2019 21:16

۶ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) پاکستان رینجرز(سندھ)نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پربریگیڈ اور فیروز آباد کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان فرحان جاوید عرف بہرام، اظہر عباس، محمد عادل، محمد طارق، محمد آصف اور فیصل قریشی کو گرفتار کیا جوڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے اوردرج بالا ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔#