ں*حافظ آباد، تیز رفتار ڈمپر کی کار کوٹکر، کار میں سوار 3افراد جاں بحق،1 شدید زخمی

اتوار 19 مئی 2019 21:16

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) حافظ آباد کے نواحی گائوںماہی والہ کے قریب خانقاہ ڈوگراں روڈپر تیز رفتار ڈمپر نے کار کوٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں کار میں سوار 3افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید ذخمی ہوگیا۔ جسے ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کو ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے نواحی گائوں کڑیالہ کے رہائشی 4افراد کار نمبری PK-300پر سوار ہوکر خانقاہ ڈوگراں روڈ پر جارہے تھے کہ ماہی والہ کے قریب ایک تیز رفتارڈمپر نے انکی کار کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں کار میں سوار 3تین افرادمحمد یاسر ولد سلامت قریشی ، مون ولد محمد انور قریشی ، نبیل ولد غلام رسول رحمانی موقع پر جاں بحق جبکہ انکے ایک ساتھی شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو 1122کی امداد ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

دوسری جانب ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔حادثہ میںجاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی نعشیں جب نواحی گائوں کڑیالہ میں پہنچیں تو کہرام مچ گیا اورہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔