Live Updates

گجرات،جس طرح پرویز مشرف نے امریکہ کے سامنے سرنڈر کردیا تھا عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کردیا ہے، لیاقت بلوچ

اتوار 19 مئی 2019 21:16

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) نائن الیون کے بعد جس طرح پرویز مشرف نے امریکہ کے سامنے سرنڈر کردیا تھا عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کردیا ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کیا تفصیلات کے مطابق چوہدری قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر کے ختم قل میں شرکت کے بعد صحافی کے سوال پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ افطار پارٹیاں جائز ہوتی ہیں اس پر شور مچانے والے خود ناجائز ہیں اپوزیشن جماعتوں میں اختلاف جتنا بھی ہو آپس میں مل بیٹھتی ہیں اور تبادلہ خیال کرکے متفقہ لائحہ عمل طے کرتی ہیں افطار کے مبارک لمحات میں مل بیٹھنا اچھا اقدام ہیکیونکہ رمضان کے مبارک لمحات میں حکومت نے عوام کی چیخیں نکلوادیں ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 9/11 کے بعد جس طرح پرویز مشرف نے امریکہ کے سامنے سرنڈر کردیا تھا عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کردیا ہے اس سے ملک امریکہ کے گھیرے میں آگیا ہے اور مستقبل میں ملکی خومختاری کے تمام راستے مسدود کردئیے ہیں عوام کے جینے کا حق چھین لینے پر ہم احتجاج کا ہر حق استعمال کرینگے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام پارٹیاں حکومت کے خلاف نااہلی کے پوائنٹ پر متحد ہوسکتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات