sبجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے بلند بانگ دعوے کام نہ آئے

Wحیسکو ٹنڈوالہ یار نے رمضان المبارک میں دعووں کی دھجیاں اڑادیں،طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ، روزہ دار سحری و افطارمیں بے حد پریشانی کے عالم میں افطار و سحری کرنے پر مجبور

اتوار 19 مئی 2019 21:16

Xٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) وفاقی حکومت اور وفاقی وزیر پانی و بجلی کے رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے بلند بانگ دعوے کام نہ آئے حیسکو ٹنڈوالہ یار نے رمضان المبارک کے مہینے میں ان کئے گئے دعووں کی دھجیاں اڑادیں اور ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردنواح کے علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے روزہ دار سحری و افطارمیں بے حد پریشانی کے عالم میں افطار و سحری کرنے پر مجبور ہیں حیسکو ٹنڈوالہ یار کی جانب سے اس رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی10سے 12گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ باقی گھنٹوں میں حیسکو کی جانب سے والٹیج کی کمی بھی روز کا معمول بنا ہوا ہے طویل لوڈشیڈنگ اوروالٹیج کی کمی کی وجہ سے روزیدار بے حد پریشانی ہیں اور ان کا فرجوں میں رکھا ہوا سامان والٹیج کی کمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے خراب ہورہا ہے جبکہ والٹیج کی کمی کی وجہ سے ان کی پانی موٹریں اور پنکھے ناچلنے کے برابر ہے اس شدید گرمی میں حیسکو کی جانب سے کی جانے والی طویل لوڈشیڈنگ اور والٹیج کی کمی کے باعث روزیدار پانی کی بوند بوند کو ترس گئے جبکہ ٹنڈوالہ یارکے گائوں گوٹھوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے میں دو سے تین دن تک بجلی غائب رہتی ہے جبکہ ٹنڈوالہ یار شہر کے مختلف علاقے شیدی پاڑہ ، زماں شاہ محلہ ، انڑ پاڑہ ، پاکستان چوک ، جناح چوک ، قلعہ ایریا ، میرواہ روڈ ، پریم نگر ، شہبار کالونی ودیگر علاقوں میں حیسکو کی جانب سے والٹیج 150سے 175تک سپلائی کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے بجلی سے چلنے والی اشیا آئے دن خراب ہورہی ہے اور کئی شکایتوں کے باوجود والٹیج کی کمی کو پورا نہیں کیا جارہا انہوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب ودیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں ہونے والی طویل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور جہاں والٹیج کی کمی ہے اس سے پورا کیا جائے ۔

#