سکھر،بیٹی کے مبینہ قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

اتوار 19 مئی 2019 21:16

ي*سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) بیٹی کے مبینہ قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف تھانہ آباد کی حدود آرائیں کے مکین جنگوانی بلوچ سے تعلق رکھنے والے سوہنو نے پریس کلب کے سامنے اپنی بیوی مور زادی اور معصوم بچوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایا کے ایک سال قبل اس نے رند برادری سے تعلق رکھنے والے ایوب رند کے بیٹے شیر علی کیساتھ اپنی بیٹی مسمات شہزادی کی شادی کرائی تھی شادی کے بعد سے ہی میری بیٹی کا شوہر اور اسکا سسر اسے بلاجواز تشدد کرتا تھا چاہ ماہ قبل ہمیں اطلاع ملی کے اسکا دم گھوٹنے سے انتقال ہو ہوگیا پندرہ روز قبل اسکے شوہر شیر علی نے بتایا کے شہزادی کا گلہ دبا کر اسکے والد ایوب رند نے قتل کیا پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکار کر رہی ہے خدرا میری بیٹی کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انصاف فراہم کیا جائے۔

#