Live Updates

ق*سکھر، عوام بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سراپا احتجاج ہیں، استاد الاہی بخش شیخ

اتوار 19 مئی 2019 21:16

ّسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) سکھر آٹو پارٹس اونر ایسوسی ایشن کے صدر استاد الاہی بخش شیخ نے سیپکو انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک کے ایام میں سحری و افطاری کے اوقات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکے سیپکو انتظامیہ صارفین کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے بجلی کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے گھریلوں اور کاروباری زندگی شدید متاثر کر رکھا ہے عوام بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سراپا احتجاج ہیں لیکن سیپکو انتظامیہ کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے سکھر آٹو پارٹس اونر ایسوسی ایشن کے صدر استاد الاہی بخش شیخ و دیگر عہدے داروں نے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی سمیت سیپکو چیف و دیگر بالا حکام سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیکر شہریوں اور دکانداروں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات