ق*خضدار،رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی خضدار میں جرائم پیشہ عناصر سرگرم ہوگئے

{ ڈکیتی و رہزنی سمیت سنگین نوعیت کے جرائم کی وارداتوں سے شہریوں میں خوف و ہراس بڑھنے لگا ہے رمضان المبارک میں دن دیہاڑے شہریوں سے موبائل، نقدی چھیننے کے رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے

اتوار 19 مئی 2019 21:16

م*خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی خضدار میں جرائم پیشہ عناصر سرگرم ہوگئے۔ ڈکیتی و رہزنی سمیت سنگین نوعیت کے جرائم کی وارداتوں سے شہریوں میں خوف و ہراس بڑھنے لگا ہے رمضان المبارک میں دن دیہاڑے شہریوں سے موبائل، نقدی چھیننے کے رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ڈکیتی مزاحمت میں شہریوں کو زخمی کرنے کی وارداتیں بھی بڑھ گئی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بھی بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

متعدد واقعات میں نقدی لوٹ لئے جبکہ رہزنوں نے ارباب کمپلیکس گھوڑا چوک روڈ پر ایک دکاندار کو نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا اور فرا ر ہوگئے۔ پولیس اس سلسلے میں تفتیش کررہی ہے واضح رہے کہ خضدار میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایک ہفتہ قبل بھی مین بازار میں ایک دکان سے لاکھوں روپے نقد لوٹ لئے گئے تھے۔ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے کے باعث لوگوں میں خو ف وہراس پایا جاتا ہے۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں، پولیس کی جانب سے اسٹریٹ کرایم کی روک تھام کیلئے مسلسل ناکہ بندی کی جارہی ۔