اولمپین دانش کلیم کی خوش دامن کوگوجرہ میں سپرد خاک کر دیا گیا

اتوار 19 مئی 2019 22:00

لاہور۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) اولمپین دانش کلیم کی خوشدامن مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں، نمازجنازہ کے بعد مرحومہ کو گوجرہ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ و اولمپین دانش کلیم کی خوش دامن گذشتہ روز فیصل آباد کے ایک نجی ہسپتال میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں، مرحومہ دل اور گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھیں، انہیں چند روز قبل علاج کیلئے فیصل آباد کے نجی ہسپتال میں داخل کرا یا گیا جہاں وہ مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملیں، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کو گوجرہ کے مقامی قبرستان میں سپر دخاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :