بلاول بھٹوزر داری کا افطار ڈنر ، اسفند یار ولی ، محمود خان اچکزئی ، اختر مینگل اور سر اج الحق شریک نہیں ہوئے

اتوار 19 مئی 2019 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفندیارولی،بلوچ رہنما محمودخان اچکزئی ، بلوچ رہنما سرداراخترمینگل اور جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق شریک نہیں ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے اتوار کواپوزیشن جماعتوں کے قائدین کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر میں شریک ہونا تھا تاہم ان کی کوئٹہ سے اسلام آباد کی پرواز چھوٹ گئی جس کے بعد محمود خان اچکزئی نے سینیٹر عثمان کاکڑ کو اپنی جگہ افطار میں شرکت کی ہدایت کی ۔ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی علالت کے باعث شریک نہ ہوئے تاہم اے این پی کے وفد کی سربراہی ایمل ولی خان نے کی ۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے بھی افطار ڈنر میں شرکت سے معذرت کر لی،جماعت اسلامی کے وفد نے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں افطار ڈنر شرکت کی۔ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بھی مصروفیات کے باعث شرکت سے معذرت کی۔