مریم نواز کا بلاول بھٹو زداری کا افطار ڈنر میں دعوت دینے پر شکریہ

اتوار 19 مئی 2019 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے بلاول بھٹو زداری کا افطار ڈنر میں دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن رہنمائوں کودیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر مسلم لیگ (ن )کی مرکزی رہنما مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات بھی کی ،ملاقات میں مریم اورنگزیب ،حمزہ شبہاز اور نیئر بخاری بھی شریک تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے زرداری ہائوس آمد پر مریم نواز کوخوش آمدیدکہا جبکہ مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کا افطار ڈنر میں دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا۔