oپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے 47,000سے زائد علاجگاہوں پر چھاپے

اتوار 19 مئی 2019 22:10

2لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اب تک47,000 سے زائدعلاجگاہوں پر چھاپے مارکر19,648عطائیوں کے اڈے سیل کردیے ۔مزید برآں سپریم کورٹ کے گزشتہ برس کے احکامات کی تعمیل میں کمیشن نے 34,919علاجگاہوں پر چھاپے مار کر 8,619عطائیت کے کاروبار سربمہر کیے ہیںجبکہ تقریباً11,000عطائیوں نے اپنے کاروبار ترک کر دیے ہیں اور ان کی دکانوں پر دوسرے کام شروع کیے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ نی 3,340علاج گاہوں پر چھاپے مارے اورپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ2010ء کے تحت1,590عطائیوں کے اڈے سیل کیے ہیں ۔دونوں نے گزشتہ سال اپریل سے اب تک38,259 علاج گاہو ں کی چیکنگ کی اور10,209عطائیوں کے اڈے بندکیے ہیں۔کمیشن نے سب سے زیادہ 1,005اڈے لاہور ،فیصل آباد662،گجرانوالہ 601اور شیخوپورہ میں568عطائیت کی دکانیں سربمہر کی ہیں۔جن عطائیوں کے کیس سنے گئے ہیں ،انھیں تقریباً37کروڑ روپے جرمانے کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران کمیشن کی ٹیموں نے لاہور سمیت 14 شہروں میں268علاجگاہوں پر چھاپے مار کر56عطائیوں کے اڈے بند کر دیے جبکہ64دکانوں پر عطائیت ترک کر دی گئی ہے۔