نیب حکام نے سندھ کی سیاسی شخصیت کے زیر استعمال گاڑیاں بھی بے نامی جائیداد ثابت کردیں

اتوار 19 مئی 2019 22:10

نیب حکام نے سندھ کی سیاسی شخصیت کے زیر استعمال گاڑیاں بھی بے نامی جائیداد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) نیب حکام نے سندھ کی اہم سیاسی شخصیات کی لگژری گاڑیوں بارے بھی تحقیقات مکمل کرلی ہیں متعدد گاڑیاں بے نامی نکلی ہیں جن کے بارے میں ریفرنس تیار کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کی اہم سیاسی شخصیت فریال تالپور نے ٹویوٹا لینڈ کروزر ماڈل 2017 ء بلیک کلر سید عنایت علی شاہ کے نام پر خرید کر استعمال کررہی ہیں بعد میں یہ گاڑی ماجد حسین کے نام پررجسٹرڈ کی گئی تھی اور گاڑی نمبر BG-5242 یہ گاڑی بھی بے نامی جائیداد ثابت ہوئی ہے نیب حکام نے بتایا کہ جب گاڑیوں کے بارے میں تمام سرکاری ریکارڈ چیک کیا گیا تو پتہ جلا کہ یہ گاڑی بھی بے نامی جائیداد میں سے ہے یہ گاڑی جاپان سے خریدی گئی تھی۔

نیب حکام نے بتایا کہ فریال تالپور کے زیر استعمال گاڑیوں کی ایک مکمل کھیپ تیار ہے جو بے نامی جائیداد ثابت ہوچکی ہیں اور تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ مرتب کرکے ریفرنس تیار کیا جارہا ہے۔