Live Updates

ُ افطار جیسے اسلامی فریضہ پر حکومت کی بوکھلاہٹ سمجھ سے بالا ،تر ہے، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے آپکی تکلیف سمجھ سکتے ہیں،لگتا ہے بلاول بھٹو کی تحریک سے قبل ہی حکومت ڈھیر ہوجائیگی،بیان

اتوار 19 مئی 2019 22:10

ف*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعا ت ، قا نون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افطار جیسے اسلامی فریضہ پر حکومت کی بوکھلاہٹ سمجھ سے بالا تر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال رمضان المبارک میں سیاسی جماعتین افطار پارٹی کی دعوت ایک دوسرے دیتی رہی ہیں۔ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے آپکی تکلیف سمجھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ لگتا ہے بلاول بھٹو زرداری کی تحریک سے قبل ہی حکومت ڈھیر ہوجائیگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکمراں صرف ایک افطار پر ہی چاروں شانے چت ہوگئے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا ہے کہ بیساکھیوں پر کھڑی حکومت ایک افطار کی مار ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب کا حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کے افطار پر نظر رکھنے کے بجائے ملکی تباہ حال معیشت پر نظر رکھیں۔ #
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات