& پاکستان سیٹیزن پورٹل کے ذریعے شہریوں کی شکایات پر اسلام آباد ضلعی انتظامیہ بھی متحرک

=چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے پانچ پٹرول پمپس پر چھاپے ، پیمانے میں ہیرپھیر پر چار نوزل سیل، ایک لاکھ سے زائد مجموعی طور پر جرمانے

اتوار 19 مئی 2019 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) وزیر اعظم شکایات سینیٹر پاکستان سیٹیزن پورٹل کے ذریعے شکایات پر اسلام آباد ضلعی انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی ،متعددپٹرول پمپس پرپیمانے میں ہیرپھیر سے متعلق شہریوں نے شکایات کیں تاہم ضلعی انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ،مایوس ہوکر شہریوں نے وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل سے رجوع کرلیا جہاں سے رپورٹ ملنے کے بعد چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر گزشتہ روز اسلام آباد ضلعی انتظامیہ پانچ پٹرول پمپس پر چھاپے مار ے اور پیمانے چیک کئے گئے ،ہیرپھیر سامنے آنے پر چار نوزل سیل کئے گئے جبکہ ایک لاکھ روپے سے زائد مجموعی طور پر جرمانہ عائد کیا گیا ،جن پٹرول پمپس پر چھاپے مارے گئے ان میں پی ایس اور ایچ13کشمیر ہائی وے،شیل راول ڈیم چوک ،پی ایس اور کراچی کمپنی جی نائن اور پی ایس او جی الیون شامل ہیں ۔

اعجاز چیمہ