روبرٹ فرا اور جان کیبل پر مشتمل کولمبین جوڑی نے اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز ایونٹ اپنے نام کرلیا

پیر 20 مئی 2019 10:45

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) روبرٹ فرا اور جان کیبل پر مشتمل کولمبین جوڑی نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل ایونٹ جیت لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فائنل میں مائیکل وینس اور راون کلاسن کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں روبرٹ فرا اور جان کیبل نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے مائیکل وینس اور جنوبی افریقی جوڑی دار راون کلاسن کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-3 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔