آزارینکا اور ایشلی بارٹی اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز فائنل جیتنے میں کامیاب

پیر 20 مئی 2019 10:45

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) بیلاروس کی ٹینس سٹار وکٹوریہ آزارینکا اور انکی آسٹریلوی جوڑی دار ایشلی بارٹی نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ڈبلز فائنل میچ جیت لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فائنل میں جرمنی کی اینا لینا اور انکی ہالینڈ کی جوڑی دار ڈیمی سچورسکو شکست دی۔ اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز فائنل میں بیلاروس کی آزارینکا اور ان کی آسٹریلوی جوڑی دار ایشلی بارٹی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کی اینا لینا اور انکی ہالینڈ کی جوڑی دار ڈیمی سچورسکو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-0 اور 10-3 سے زیر کر کے ٹائٹل جیت لیا۔