مسلم لیگ نون کا اہم مشاورتی اجلاس جاری

حکومت مخالف احتجاج اور ملک کی موجودہ معاشی صورت حال پر غور

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 20 مئی 2019 10:48

مسلم لیگ نون کا اہم مشاورتی اجلاس جاری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 مئی۔2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی پارٹی قیادت کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کی صدارت شاہد خاقان عباسی اور راجہ ظفر الحق کر رہے ہیں. اجلاس میں حکومت مخالف احتجاج اور ملک کی موجودہ معاشی صورت حال پر غور کیا جائے گا‘اجلاس میں مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی شریک ہیں، یہ اجلاس پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہو رہا ہے.

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا. اجلاس کی صدارت پارٹی کے چیئرمین راجہ ظفر الحق اورصدر شاہد خاقان عباسی و پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال مشترکہ طور پر کریں گے.

(جاری ہے)

پارٹی نائب صدور مسلم لیگ (ن) مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف بھی آج پارٹی اجلاس میں شرکت کریں گے ، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مقرر ہونے کے بعد مریم نواز کی پہلی باضابطہ پارٹی میٹنگ میں شرکت ہوگی.

پارٹی کی حالیہ تنظیم نو کے بعد اپنی نوعیت کا سب سے بڑا مشاورتی اجلاس بلایاگیا ہے،پارٹی کی سینئر قیادت کے علاوہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے ارکان بھی شریک ہوں گے. اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی کی تنظیم سازی اور مستقبل کی حکمت عملی پرتفصیلی غور ہوگا،سنگین ہوتے معاشی بحران، ڈالر کی قیمت میں اضافے، بدترین مہنگائی کی صورتحال پر پارٹی لائحہ عمل مرتب کرے گی.

ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف لالہ موسی جائیں گے، مریم نواز اور حمزہ شہباز قمر زمان کائرہ اور ان کے خاندان سے ان کے بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت کریں گے. پارٹی کی سینئر قیادت کے علاوہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے ارکان بھی شریک ہوں گے. اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی کی تنظیم سازی اور مستقبل کی حکمت عملی پرتفصیلی غور ہوگا،سنگین ہوتے معاشی بحران، ڈالر کی قیمت میں اضافے، بدترین مہنگائی کی صورتحال پر پارٹی لائحہ عمل مرتب کرے گی.