یمن‘ الضالع میں حوثیوں کا بڑا کمانڈر قید ، حجر میں گھمسان کی لڑائی

یمنی فوج نے قعطبہ کے محاذوں پر بڑے پیمانے پر کمک پہنچادی تا کہ اپنے ٹھکانوں کو مضبوط بنایا جا سکے

پیر 20 مئی 2019 11:59

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) یمن کے جنوبی صوبے الضالع میں سیکورٹی بیلٹ فورسز (متحدہ عرب امارات کی تربیت یافتہ) نے باغی حوثی ملیشیا کے ایک سینئر کمانڈر کو قیدی بنا لیا۔زمینی ذرائع کے مطابق عبدالرحمن المسعدی (ابو فیاض) کو ضلع الازراق کے مغرب میں تورصہ کے محاذ پر ایک کامیاب کارروائی کے دوران تحویل میں لیا گیا۔

المسعدی کا تعلق ذمار صوبے سے ہے۔

(جاری ہے)

ادھر ضلع قعطبہ کے مغرب میں واقع حجر کے محاذ پر باغی حوثی ملیشیا کے ساتھ گھمسان کی معرکہ آرائی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اس کے علاوہ الجب ، باجہ اور دار السید کے علاقوں میں بھی اسی نوعیت کی لڑائی ہو رہی ہے۔زمینی ذرائع کے مطابق یمنی فوج نے قعطبہ کے محاذوں پر بڑے پیمانے پر کمک پہنچائی ہے تا کہ اپنے ٹھکانوں کو مضبوط بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ گزشتہ دو روز کے دوران حوثی ملیشیا سے پاک کیے جانے والے علاقوں کو محفوظ بنایا جائی-

متعلقہ عنوان :