Live Updates

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 13پیسے مہنگا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر 149روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 151روپے کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 20 مئی 2019 11:53

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 13پیسے مہنگا ہو گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مئی 2019ء) روپے کی قدر میں کمی جب کہ ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 13پیسے مہنگا ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 149روپے کا ہو گیا۔جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 151روپے کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ڈالر کی قیمت میں تین بار اضافہ ہوا تھا۔

جس کے تحت ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ روپے کی بے قدری جاری ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 151 روپے ہو گئی تھی ۔ جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 35 پیسے کا اضافہ ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں چار روپے جبکہ دو روز کے دوران 7 روپے کا اضافہ ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 147 سے 150 روپے پر آ گیا تھا۔ شئیر بازار میں بھی شدید مندی دیکھنے میں آئی،سرمایہ کاروں کے 150 ارب روپے ڈوب گئے تھے ۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 965 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی۔جس کے تحت انڈیکس تین سال چار ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت اور روپے کی بے قدری پر معاشی ماہرین نے بھی تشویش کا اظہار کیا تھا ۔

جب کہ دوسری جانب خلیجی خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کی جانب سے پاکستانی کرنسی کی بے قدری کے حوالے سے خصوصی رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ خلیج ٹائمز کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں تشویش ناک پیشن گوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت پاکستان میں ڈالر کی قیمت 180 روپے کی سطح تک جانے کا امکان ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مالیاتی ادارے کیساتھ معاہدے کے تحت اگلے 3 سال میں پاکستانی روپے کی قدر میں 20 فیصد کمی ہوگی۔

قیمت 200 روپے کی سطح تک بھی جا سکتی ہے۔ ڈالر کی قدر بڑھنے سے پاکستان میں سعودی ریال، اماراتی درہم اور دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگا۔ دوسری جانب اس حوالے سے ماہر معیشت ڈاکٹر قیصر بنگالی کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر دسمبر تک 200 روپے اور آئندہ جون تک 250 روپے تک جا سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا ک اگر امپورٹڈ میٹریل اہم عہدوں پر لگایا جائے گا تو یہ لوگ ادارے فروخت کر دیں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر کا کہنا تھا کہ میں لگتا ہے کہ ڈالر 155 پر آکر رک جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات