Live Updates

افطار ڈنر میں مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے افطار ڈنر پر مدعو کرنے پر بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 20 مئی 2019 12:02

افطار ڈنر میں مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 مئی 2019ء) گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو افطار ڈنر پر مدعو کیا جس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کی شرکت سب کی توجہ مرکز بنی رہی۔مریم نواز زرداری ہاؤس پہنچیں تو بلاول بھٹو نے خود دروازے پر ان کا استقبال کیا۔افطار ڈنر کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے پریس کانفرنس بھی کی گئی۔

اسی ملاقات کے حوالے سے اب قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔مریم نواز نے بلاول بھٹو کا افطار ڈنر پر شکریہ بھی ادا کیا۔ اتوار کے روز بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے زرداری ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کے افطار ڈنر میں مریم نوازنے حمزہ شہباز کو زبر دستی بلاول بھٹو زرداری سے گلے ملوایا اور بلاول بھٹو زرداری کے کندھے پر تھپکی دی، حمزہ شہباز افطار ڈنر میں روٹھے روٹھے نظرآئے جبکہ افطار کی میز پر بھی وہ ایک کونے میں خاموشی سے بیٹھے رہے حمزہ شہباز مبینہ طور پر مریم نواز کے زرداری ہاؤس میں افطار ڈنر میں شرکت پر اعتراض کرنے والوں میں شامل تھے۔

(جاری ہے)

۔ نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، سینئر نائب صدر ن لیگ شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتی ہوں، بلاول میری والدہ کی وفات پر تعزیت کیلئے آئے، اس وقت ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو میرے والد کے پاس جیل گئے، مجھے بہت اچھا لگا، اس لیے یہ پہلی ملاقات نہیں ہے۔

میڈیا میں کہا گیا کہ میری پہلی ملاقات ہورہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ چارٹرڈ آف ڈیموکریسی کا فائدہ ہوا، پہلی بار پاکستان میں جمہوری حکومتوں نے مدت پوری کی۔جس کو بھی لوگوں نے ووٹ دیا، ووٹ کی عزت ہوئی ،سی اوڈی ختم نہیں ہوا، ہم اس کو آگے لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ سیاسی مخالف رہے ، والدین کی تربیت ایسی ہے کہ جب ملتے ہیں توخلوص سے ملتے ہیں۔

سیاسی مقابلہ میدان میں کرتے ہیں اور دکھ سکھ میں خلوص کے ساتھ شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ایشوز پر بھی مشاورت کے ساتھ لائحہ عمل طے کریں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے تمام جماعتوں کے رہنماؤں کو افطار پارٹی پر دعوت دی۔ تمام سیاسی جماعتوں کا اپنا منشور ہے، کوئی ایک جماعت ملکی مسائل کا حل نہیں ہے۔ خیال رہے اپوزیشن جماعتوں نے حکومت مخالف تحریک کیلئے عید الفطر کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کااعلان کیا ہے۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات