Live Updates

استقبال رمضان اور قرآنی انسائیکلوپیڈیا، منھاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیر اہتمام ایک نہایت پروقار تقریب

منھاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیر اہتمام ایک نہایت پروقار تقریب “بعنوان” قرآنی b انسائیکلوپیڈیا مؤلفہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تقریب رونمائی کے سلسلے میں کویت میں منعقد ہوئی

پیر 20 مئی 2019 12:04

استقبال رمضان اور قرآنی انسائیکلوپیڈیا، منھاج القرآن انٹرنیشنل کویت ..
کویت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2019ء) منھاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیر اہتمام ایک نہایت پروقار تقریب “بعنوان” قرآنی b انسائیکلوپیڈیا مؤلفہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تقریب رونمائی کے سلسلے میں کویت میں منعقد ہوئی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جسکی سعادت قاری عبدالغفور صاحب نے حاصل کی۔

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منہاج القرآن انٹرنیشنل نعت کونسل کے صدر حاجی عبدالروف بھٹی صاحب نے پیش کی۔

اس موقعہ پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ سٹیج سکریٹری کے فرائض پاکستان عوامی سوسائٹی یوتھ ونگ کے صدر جناب محمد آصف صاحب نے ادا کیے۔

(جاری ہے)

تقریب کی پیشکش اور کوروگرافی جناب عطا ء الہی نے شاہد منہاس کے ساتھ ملکر سرانجام دی۔



منھاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے صدر حاجی عبدالرشید صاحب نے خطبہ استقبالیہ دیا اور معزز مہمانان گرامی قدر کا شکریہ ادا کیا اور قرآنی انسائکلوپیڈیا کے متعلق روشنی ڈالی اور کہا کہ قرآنی انسائکلوپیڈیا شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب کی 50سالہ کاوش کا بہترین ثمر ہے، جس سے ہر انسان استفادہ حاصل کر سکتا ہے۔



شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب نے اپنی خطبہ میں قرآنی انسائکلوپیڈیا کے بارے میں اور اس کے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی۔ مشہور سکالر سید انوار شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا قرآنی انسائکلوپیڈیا ایسا شاہکار ہے جس سے مسلم و غیر مسلم سب مستفید ہوتے رہیں گے۔

اس صدی میں قرآنی انسائکلوپیڈیا بہترین تالیف ہے اور اس سے بہتر کوئی کام نہیں ہو سکتا۔

شیخ ڈاکٹر عبدالحمید جاسم البلالی نے پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی و ادبی کاوش کو سراہا اور فرمایا قرآنی انسائکلوپیڈیا کے مولف آج کے زمانے میں آئمہ اربعہ اور متقدم علماء، مفسرین، محققین کی مانند اللہ پاک کی منشاء سے نوازے گئے ہیں جنہوں نے قرآن کے بحر بےکراں علم کو اور سہل کرکے ہمیں قرآنی انسائکلوپیڈیا کی صورت میں عطا کیا اور ایک عظیم جدوجہد کے ساتھ اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا، اور تحقیقات اور مطالعہ کرنے والوں کیلئے علوم قرآن کو آسان کیا ہے۔



پی ٹی آئی ویلفیر سوسائٹی کویت کے جنرل سیکرٹری سید صداقت علی ترمذی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ آج مسلمانوں کی پستی قرآن سے دوری کا نتیجہ ہے۔ اگر ہم دوبارہ وہی مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں قرآن کی طرف لوٹنا ہو گا۔ ہم خوش قسمت ہیں جو پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دور میں جی رہے ہیں۔



اور انہوں نے قرآنی انسائکلوپیڈیا تالیف کر کے ہمارا قرآن سے ٹوٹا ہوا رشتہ جوڑ دیا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی جناب شیخ عبداللہ نجیب السالم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔ قرآن پاک اللہ تعالی کا اعجاز ہے اور یہ قیامت تک اعجاز ہی رہے گا اور اللہ پاک ہر زمانے میں اپنے اعجاز کا اظہار کرتا ہے وہ قرآن جس میں ہر ہر علم جمع کر دیا گیا ہے۔



اور آج کے زمانے میں اس اعجاز قرآنی کا نزول المسوعہ قرآنیہ کے مولف کے دل پر اللہ پاک نے نزول فرمایا ہے۔ جس انسائکلوپیڈیا میں قرآن کے تمام علوم معارف ایک آسان اور منفرد انداز جمع کئے ہیں جو مولف کے قرآن کے ساتھ لگاؤ تعمق تبحر علمی پہ دالت ہے۔ اللہ پاک انکے علم و فضل میں اور برکت عطا فرمائے۔ آخر میں اظہار تشکر کیلئے جعفر صمدانی صدر پاکستان عوامی سوسائٹی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشل کے صدر حاجی عبدالرشید اور انکی جملہ تنظیمات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے قرآنی انسائکلوپیڈیا کی شاندار تقریب رونمائی کا اہتمام کیا۔

انہوں نے کہا پچاس سالہ عرق ریزی کے نتیجہ میں مولف شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی منصہ شہود پر آنے والی کتاب قرآنی انسائکلوپیڈیا جو قاری کو اللہ تعالی کے ساتھ جوڑنے کی کلید بنے گی، سے یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچی ہے، صحیح معنوں میں وہ اسلام کے بیٹے اور پاکستان کا نیر تاباں ہیں۔
میر نے اسی لئے کہا تھا
مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوں
تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں
پروگرام کے آخر میں شیخ نجیب السالم نے دعاءِخیر فرمائی اور منھاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی طرف سے پُرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات