امریکا میں مصنوعی ذہانت کے عالمی مقابلے میں فلسطینی طلباء کی ٹیم کامیاب

پیر 20 مئی 2019 12:15

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) امریکا میں منعقدہ بین الاقوامی مصنوعی ذہانت کے مقابلے میں فلسطینی طلباء کے گروپ نے گولڈ میڈل حاصل کرکے اس میدان میں بھی اپنی صلاحیت کا لوہا منوا لیا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کم عمر طلباء اور بڑی عمر کے طلباء پر مشتمل فلسطینی ٹیم نے امریکا میں منعقدہ مصنوعی ذہانت کے عالمی مقابلے میں فلسطینی گروپ نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

(جاری ہے)

فلسطینی وزارت تعلیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میرے خاکے میری ترجمانی کے عنوان سے عالمی ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے مقابلے میں شرکت کی۔ شرکت کرنے والی طالبہ سیلنا قمصیہ کی قیادت میں 6 سال سے 12 سال کے بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔فلسطینی وزیر تعلیم مروان عورتانی نے امریکا میں منعقدہ عالمی مقابلے میں فلسطینی طلباء کی کامیابی کو فلسطینی قوم کے لیے باعث فخر قرار دیا۔