جرمنی کے شہر برلن میں سجا کلاسک گاڑیوں کا میلہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 20 مئی 2019 12:11

جرمنی کے شہر برلن میں سجا کلاسک گاڑیوں کا میلہ
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی،مہوش خان،برلن) برلن کلاسک ڈے کے نام سے ہر سال سجنے والا میلہ یہاں 18 تا 19 مئ کے لئے سجا دیا گیا ہے جس میں جرمنی بھر سے دو ہزار سے زائد کلاسک گاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔

ان میں ہر کمپنی کی گاڑی شامل ہے جو کہ اپنے دور کی لگثری گاڑیاں مانی جاتی تھیں اور آج بھی وہ اپنی اصل حالت میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)


جب دیکھنے والے اس میلے سے گزرتے ہیں تو وہ اپنے آپ کو اسی پرانے دور میں پاتے ہیں کہ جب یہ گاڑیاں نئ نئ سڑکوں پر آئ تھیں۔

میلے کو انجوائے کرنے والوں میں نا صرف بزرگ حضرات شامل ہیں بلکہ نوجوان اور بچے بھی یکساں انجوائے کر رہے ہیں۔جو کہ پورے یورپ سے خاص کر اس میلے میں موجود کلاسک گاڑیوں کو دیکھنے آئے ہیں۔