اب وقت کی مناسبت سے وطن عزیز میں فلمیں بن رہی ہیں،باﺅ اصغرعلی

فلم تجارتی جنس ہی نہیں رہی یہ تفریح اور تعلیم و تربیت اور معاشرتی اصلاح اور تعمیر و ترقی کا ذریعہ بھی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 20 مئی 2019 12:25

اب وقت کی مناسبت سے وطن عزیز میں فلمیں بن رہی ہیں،باﺅ اصغرعلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2019ء) اب وقت کی مناسبت سے وطن عزیز میں فلمیں بن رہی ہیں ستر اوراسی کی دہائی کی طرح ایک بار پھر فلم نگری کی رونقیں بحال ہو رہی ہیںان خیا لات کا اظہار معروف رائٹر ،پروڈیوسر و باﺅ پروڈکشن کے روح رواں باﺅ اصغر علی نے کیا ،انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ستر اوراسی کی دہائی میں بننے والی پاکستانی فلموں نے خوب کامیابیاں سمیٹیں جن کا آج بھی طوطی بولتا ہے عرصہ دراز تک ہر طرف پاکستانی فلموں کا راج رہا اور یہ بات واضح ہو گئی کہ جو ٹیلنٹ پاکستان شوبز انڈسٹری میں ہے وہ کہیں اور نہیں ہے پھر کچھ ایسا دور بھی گزراجب غیر معیاری فلموں کی وجہ سے فلمی صنعت و ثقافت کا بت پاش پاش ہوا مگر اب ایک بار پھر معیاری پروجیکٹز کی فلمیں سینما گھروں کی رونق بن رہی ہیں اور مزید معیاری فلمیں بننا شروع ہو گئیں ہیں جس کی بدولت دوبارہ سے فلم نگری کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں باﺅ اصغر علی نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ایک بار پھر پاکستانی فلموں کا راج ہو گا ، انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں فلم تجارتی جنس ہی نہیں رہی یہ تفریح اور تعلیم و تربیت اور معاشرتی اصلاح اور تعمیر و ترقی کا ذریعہ بھی ہے.

متعلقہ عنوان :