جاپانی وزیراعظم کی چینی عہدیدار سے ملاقات،

چینی صدر کے دورہ جاپان پر تبادلہ خیال

پیر 20 مئی 2019 13:12

جاپانی وزیراعظم کی چینی عہدیدار سے ملاقات،
ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) جاپان کے وزیراعظم شنزوایبے اور چین کے اعلیٰ سفارت کار نے چینی صدر کے آئندہ ماہ متوقع دورہ جاپان پر تبادلہ خیلا کیا ہے۔ملاقات میںدونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم شنزو ایبے سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پولیٹکل بیورو کے رکن اور خارجہ پالیسی کے نگران یانگ جائی کی نے ٹوکیو میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس ملاقات کا کلیدی موضوع صدر شی جن پنگ کا جون کے آخر میں ہپونے والا دورہ جاپان تھا جس میں وہ اوساکا میں جی ۔20 سربراہ اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔ شنزو ایبے نے کہا کہ جاپان میں ’ ریوا عہد کے‘ کے آغاز اور عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر شی کے دورے کے منتظر ہیں۔ جاپانی وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ اب جبکہ جاپان اور چین کے درمیان تعلقات معمول پر آچکے ہیں، صدر شی کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے جاپان اور چین کے درمیان تعلقات کے ایک نئے عہد کا آغاز ہونے کا عندیہ بھی دیا۔ اس موقع پر یانگ جائی کی نے کہا چین کو امید ہے کہ جی ۔20 اجلاس کامیابی سے ہمکنار ہو گا۔

متعلقہ عنوان :