آسٹریلوی شہری نے عام میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے 1.4کلو گرام سونے کا ٹکڑا تلاش کر لیا

پیر 20 مئی 2019 13:24

آسٹریلوی شہری نے عام میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے 1.4کلو گرام سونے کا ٹکڑا ..
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) آسٹریلیا میں ایک شخص نے عام میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے 1.4کلو گرام سونے کا ٹکڑا تلاش کر لیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سونے کے اس ٹکڑے کی مالیت ایک لاکھ آسٹریلوی ڈالر ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ خوش قسمت شخص ایک دکاندار ہے اور سونے کی تلاش کو بطور مشغلہ اپنائے ہوئے ہے ۔

(جاری ہے)

یہ شخص آسٹریلیا کے مغربی حصے میں واقع سونے کے ذخائر والے علاقے کالگورلی میں عام میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے سونا تلاش کر رہا تھا۔اسے ملنے والا سونے کا ٹکڑا سطح زمین سے صرف 18 انچ نیچے تھا۔ماہرین کے مطابق اس علاقے میں ایسے واقعات سال میں چند ایک بار ہی پیش آتے ہیں جب کسی خوش قسمت شخص کو سونے کا کوئی ٹکڑا مل جائے لیکن عام طور پر یہ ٹکڑے بہت چھوٹے ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :