سونی اور مائیکروسافٹ کا گیم سٹریمنگ کے لئے شراکتداری کا اعلان

پیر 20 مئی 2019 13:24

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) جاپان کی معروف الیکڑانکس کمپنی سونی اورامریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے مسابقتی دوڑ کی بجائے ویڈیو گیمز سٹریمنگ کے لئے تزویراتی شراکت داری کا اعلان کیا ہے جس کے تحت سونی کمپنی مائیکروسافٹ کے ڈیٹا سینٹر کی کلاؤڈ سروسز استعمال کرتے ہوئے اپنا گیم سافٹ وئیر سٹریم کرے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں سونی کے جدید ترین امیج سینسرز اور مائیکروسا فٹ کی اے آئی ٹیکنالوجی استعمال میں لائی جائے گی ۔گیم کھیلنے والے آن لائن سٹریمنگ کے ذریعے گیم مشینوں کے بغیر بھی گیم کھیل سکیں گے۔ ٹیک کی بڑی امریکی کمپنی ایپل اور گوگل بھی گیم سٹریمنگ کے شعبے میں قدم رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ ننٹینڈو، سونی اور مائیکروسافٹ کو اس شعبے میں برتری حاصل رہی ہے۔