سوئی ناردرن نے کمرشل زمرے میں 14 گیس چور پکڑلئے

ٹرانسمیشن میں 1 غیر قانونی کنکشن ختم کیا گیا،گیس چوری کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، ترجمان

پیر 20 مئی 2019 13:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے کہاہے کہ سوئی ناردرن نے کمرشل زمرے میں 14 گیس چور پکڑے،جو 0.24 یونٹ گیس چوری کر رہے تھے۔ ترجمان کے مطابق 0.17 ملین روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے،اسی طرح خاص گھریلو زمرے میں 4 گیس چور پکڑے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق جو 0.16 یونٹ چوری کر رہے تھے،0.19 ملین کا نقصان پہنچا رہے تھے۔ترجمان کے مطابق گھریلو صارفین میں 565 چور پکڑے گئے۔ترجمان کے مطابق جو 9.45 یونٹ گیس چوری کر رہے تھے،3.21 ملین روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے۔ترجمان کے مطابق ڈسٹری بیوشن کی مد میں 11 غیر قانونی کنکشن منقطع کئے گئے۔ترجمان کے مطابق ٹرانسمیشن میں 1 غیر قانونی کنکشن ختم کیا گیا،گیس چوری کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :