وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی بیٹی کی وفات پر اظہار افسوس

پیر 20 مئی 2019 13:51

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی بیٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی بیٹی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جو کینسر کے باعث امریکا میں خالق حقیقی سے جاملی۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ کینسر کے باعث کسی عزیزسے محروم ہونے کے دکھ اور درد کو اچھی محسوس کرسکتے ہیں، میری دعائیں آصف علی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں جو کینسر کی موزی بیماری کے باعث اپنی خوبصورت بچی سے محروم ہوئے ہیں۔

انہوں نے دعا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو اس مشکل وقت کے دوران یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ 18 ماہ کی نور فاطمہ سٹیج فور کینسر میں مبتلا تھیں اور وہ امریکا کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئیں۔

متعلقہ عنوان :