سپریم کورٹ میں عافیہ صدیقی وطن واپسی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی گئی

عافیہ کا معاملہ دیگر پاکستانی قیدیوں کیساتھ اٹھانے سے شاید کچھ ہوجائے،عدالت کا کیس بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم

پیر 20 مئی 2019 13:51

سپریم کورٹ میں عافیہ صدیقی وطن واپسی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) سپریم کورٹ میں عافیہ صدیقی وطن واپسی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔دور ا ن سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہر تین ماہ بعد کونسلر ملاقات ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ جائزہ لیں کیا عافیہ صدیقی کی سزا پاکستان میں پوری ہو سکتی ہی عدالت نے کیس بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم دیا ہے ۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ عافیہ کا معاملہ بھی دیگر پاکستانی قیدیوں کیساتھ اٹھانے سے شاید کچھ ہوجائے۔ بعد ازاں سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی