جواب جمع ،الیکشن کمیشن ، بلدیاتی نمائندوں کے منحرف ہونے کیخلاف درخواستوں پر سماعت 11جون تک ملتوی

پیر 20 مئی 2019 13:51

جواب جمع ،الیکشن کمیشن ، بلدیاتی نمائندوں کے منحرف ہونے کیخلاف درخواستوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) ایم کیوایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے 14 بلدیاتی نمائندوں کے منحرف ہونے کیخلاف درخواستوں کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی ۔

(جاری ہے)

منحرف ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا گیا،الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت دیا تھا،الیکشن کمیشن نے 11جون کو حتمی دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 11جون تک سماعت ملتوی کردی۔