جرمنی کمپنی نے 300کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ایئر ٹیکسی تیار کرلی

پیر 20 مئی 2019 13:54

جرمنی کمپنی نے 300کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ایئر ٹیکسی ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) جرمنی کی ایک کمپنی نے بغیر پائلٹ کے ایک ایئر ٹیکسی تیار کی ہے جو 300کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنی منزل پر پہنچ سکتی ۔گرائونڈ کنٹرول سسٹم کے ساتھ تیارکی جانے والی ائیر ٹیکسی کی میونخ میں پہلی تجرباتی پرواز کی گئی ۔ لیلیئم کمپنی کے حکام نے کہا ہے کہ سٹر کوں پر بڑھتے ہوئے ٹریفک رش کو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبہ پر کام ہواجو کامیابی سے مکمل ہوا۔

(جاری ہے)

پانچ نشستوں کی یہ پروٹوٹائپ ائیر ٹیکسی ہیلی کاپٹر کی طرح عمودی پرواز کرسکتی ہے اور افقی پرواز کے لئے جیٹ طیارہ کی طرح اس کے دو پر لگائے گئے ہیں۔ کمپنی کے سربراہ بگ ریلا نے کہا ہم نے ٰایک خواب کو حقیقی شکل دی ہے ۔اب مسافر کسی دقت کے بغیر منٹوں میں اپنی منزل پر پہنچیں گے جس کے اندر نصب ایپ کی مدد سے مسافروں کو قریبی مقامات پر بھی لینڈنگ پیڈ کی سہولت حاصل ہو گی ۔ ائیر ٹیکسی 2025ء تک عام استعمال کے لئے مارکیٹ میں آجائے گی ۔ ا ربن ٹرانسپورٹ کی ترقی کے لئے ائیر بس بوئنگ اور اوبر جیسی دیگر کمپنیاں بھی ایئر ٹیکسی کے پراجیکٹ پر کام کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :